Source : Yahoo

سلمان خان کے بہنوئی کیساتھ خاتون مداح کا انوکھا واقع
12 ستمبر 2018 (19:47) 2018-09-12

ممبئی :بالیو وڈ اداکار سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کو فلم کی تشہیر کے دوران خاتون مداح نے سب کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیش کش کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’لو راتری ‘ میں ان کے بہنوئی ایوش شرما مرکزی کردار کررہے ہیں اور فلم کی تشہیری مہم بھی جاری ہے۔فلم کے ٹریلر جاری کرنے کی تقریب میں سلمان خان نے چھوٹی بہن ارپتا خان کے شوہر ایوش شرما کو لڑکیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا لیکن اب تشہیری مہم کے دوران ہی انہیں خاتون مداح نے شادی کی پیش کش کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوش شرما فلم کی تشہیر کےلئے ممبئی کے مقامی کالج پہنچے جہاں تقریب کے دوران ہی نوجوان لڑکی سٹیج پر پہنچ گئی۔


ای پیپر