پانی کے بلوں کا نیا طریقہ,جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائینگے

12 ستمبر 2018 (19:38)

لاہور : صوبائی وزیر برائے ہاﺅسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پانی کے بلوں کی میٹرنگ وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لیے واسا سے سفارشات طلب کر لی گئی ہیں اور ان کی روشنی میں سمری وزیراعظم کو جلد پیش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ واسا کے انتظامی اور مالی امور کی راہ میں حائل مشکلات کے حل کے لیے اصطلاحات کا عمل بھی جاری ہے اور اسکو سیاسی نوک جھونک سے پاک رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہاﺅسنگ، سپیشل سیکرٹری ہاﺅسنگ کے علاوہ لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سے واسا کے ایم ڈیز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں واسا کو درپیش مالی اور انتظامی مشکلات پر تفصیلی بحث کی گئی۔ تمام ایم ڈیز نے اپنی اپنی متعلقہ ڈویژنز میں واسا کے آپریشنز پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی اور پیش آنےو الی مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر جامع ہدایات جاری کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ واسا میں صارفین تک صاف پانی کم سے کم دورانیے میں پہنچانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔ واسا کے ریونیو میں اضافے کے لیے میٹرنگ کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع بھی تلاش کیے جائیں اور گھریلو صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

انہوں نے واسا کو مالی اور انتظامی طور پر خود مختار بنانے کے لیے اصطلاحات کی جا رہی ہیں اور اس معاملے میں جلد پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کروں گا۔

مزیدخبریں