Source : Yahoo

صحافیوں کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری
12 ستمبر 2018 (17:28) 2018-09-12

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحافی کالونی ایف بلاک کے الاٹمنٹ لیٹرز دس روز کے اندر اندر جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں.

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور موجودہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی ذاتی دلچسپی سے ہی صحافیوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا ہے، معزز ممبرز نے موجودہ گورننگ باڈی پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا ہم اس پر پورا اترے ہیں، گورننگ باڈی نے انتھک کوششوں سے صحافی کالونی کے بی اور دیگر بلاکس کے دیرینہ مسئلہ کے حل کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے 150 سے زائد پلاٹس قبضہ گروپس سے واگزار کروائے ، اسی طرح ایف بلاک کی قرعہ اندازی رکوانے اور ممبران کے اس دیرینہ مطالبے کے حل کی راہ میں شدید رکاوٹوں کے باوجود نہ صرف کامیاب قرعہ اندازی کروائی بلکہ اب ایف بلاک کے ممبرز کو الاٹمنٹ لیٹرز دینے کا کام آئندہ چند روز میں شروع کردیا جائے گا۔

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی پروگریسو گروپ کے رہنما جناب میاں حبیب اللہ ، سینئر صحافی جناب سلمان غنی، چیئرمین پروگریسو گروپ و سابق صدرجناب معین اظہر، جناب ضیا اللہ خان نیازی اور سابق صدر محمد شہبازمیاں کے تعاون اور ان کی کوششوں کی مشکور ہے۔


ای پیپر