پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

12 ستمبر 2018 (15:31)

لاہور: پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، طالبات پھر لڑکوں پر بازی لے گئیں، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں سپیریئر گروپ آف کالجز کے طلبہ نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں۔

سال بھر سخت محنت کرنے والے طلبہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں، لاہور میں کشف ثناء اللہ نے 1062 نمبر لے کر ٹاپ کرلیا، فیصل آباد بورڈ کی مہوش سلیم اور گوجرانوالہ بورڈ کی ملیحہ مریم 1051 نمبر لے کر پہلے نمبر پر رہیں، بہاولپور بورڈ میں حافظ عبدالصبور نے 1048 نمبر لے کر میدان مار لیا، ڈیرہ غازی خان بورڈ میں فریال پرویز نے 1057 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، گوجرانوالہ بورڈ میں سپیریئر کالج کی حمنہ نے 1040 نمبر لے کر پری انجینئرنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

 

 

مزیدخبریں