اسرائیل کی جیل میں تین فلسطینیوں کی ہڑتال

12 ستمبر 2018 (15:12)

رام اللہ : فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ تین فلسطینی شہری اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں،بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کی طبی حالت بتدریج خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والوں میں 48 سالہ جمال علقم 13 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال پر ہیں۔ وہ اس وقت عوفر جیل میں پابند سلاسل ہیں اور ان کی طبی حالت کافی حد تک بگڑ چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق 60 سالہ عمران الخطیب کا تعلق غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیا سے ہے۔

وہ 37 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال پر ہیں، حال ہی میں ان کی حالت خراب ہونے پرانہیں الرملہ ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے تیسرے فلسطینی اسلامی جہاد کے رہنما 40 سالہ الشیخ خضر عدنان ہیں۔ وہ 9 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں