سعودی شاہی خاندان کے کروڑوں کے زیورات چوری 
12 ستمبر 2018 (14:13) 2018-09-12


پیرس :پیرس کے مشہور رٹز ہوٹل سے سعودی شاہی خاندان کے 11 کروڑ 46 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے فرد کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ چوری کی واردات دوپہر کو ہوئی اور چوری شدہ زیورات و جواہرات کی مالیت 9 لاکھ 30 ہزار ڈالر یعنی 11 کروڑ 46 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔فائیو اسٹار رٹز ہوٹل میں چوری کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں اس بار سعودی شاہی رکن کو ہدف بنایا گیا جو اس ہوٹل میں رہائش پذیرتھے۔ واردات کے فورا بعد فرانس کی ایک خاص تفتیشی ٹیم نے تفتیش شروع کردی ۔


ای پیپر