فوٹوبشکریہ فیس بک

بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر غم سے نڈھال، نواز شریف بیمار ہو گئے
12 ستمبر 2018 (13:25) 2018-09-12

لاہور: بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر غم سے نڈھال، سابق وزیراعظم نواز شریف بیمار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے تعزیت کیلئے آنے والوں سے بھی نہیں مل رہے تھے۔ نواز شریف بخار میں مبتلا ہو گئے اور گلا خراب ہونے کی بھی شکایت ہے، اس پر ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ کیا اور انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر پیرول پر رہائی پانے کے بعد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر جاتی امرا میں پہنچ گئے ہیں۔

 


ای پیپر