آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بھارت پہلی پوزیشن پر قابض

12 ستمبر 2018 (11:45)

لندن: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کھانے والا بھارت تاحال پہلی پوزیشن پر قابض ہے جبکہ پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔

انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شرمناک شکست بھی اسکی پوزیشن خراب نہ کر سکی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا 106 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، تیسرے جبکہ سیریز جیتنے کے بعد انگلینڈ نے نیوزی لینڈ سے چوتھی پوزیشن چھین لی ہے۔

چھٹے نمبر پر سری لنکا جبکہ پاکستان ٹیم کی 88 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔

 

مزیدخبریں