بھارت کو اوول ٹیسٹ میں بھی 118 رنز سے شکست

12 ستمبر 2018 (11:15)

لندن: بابائے کرکٹ نے بھارتی سورماؤں کو چِت کر دیا، بھارت کو اوول ٹیسٹ میں بھی 118 رنز سے شکست ۔

دورہ انگلینڈ بھارتی ٹیم کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا، اوول ٹیسٹ میں بھی ایک سو اٹھارہ رنز سے ناکامی ہوئی۔ انگلینڈ کے 463 رنز کے تعاقب میں کوہلی الیون 345 رنز پر ڈھیر۔ لوکیش راہول اور ریش باح پانٹ کی سنچریاں بھی ٹیم کو شکست نہ بدل سکیں۔

ایلسٹر کک کے 12 سالہ کیرئیر کا مین آف دی میچ کے ایوارڈ پر اختتام ہوا جبکہ جیمز اینڈرسن 564 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنیوالے دنیا کے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے۔

انگلش ٹیم نے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کوہلی الیون کو چار ایک سے ہرایا۔

 

 

 

مزیدخبریں