فوٹوبشکریہ فیس بک

اسما نواز والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان آئیں گی
12 ستمبر 2018 (10:50) 2018-09-12

لاہور: بیگم کلثوم نواز کی میت لندن سے لاہور پہلی دستیاب فلائٹ سے لائی جائے گی۔ اسما نواز والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اپنی بھابھی کی میت ملک لانے کیلئے نجی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے۔ سابق وزیراعظم کی دوسری صاحبزادی اسما نواز بیگم اپنی اولدہ کی میت کے ساتھ پاکستان آئیں گی۔ بیگم کلثوم کی میت کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے جمعہ کے روز صبح چھ بجے پاکستان لایا جائے گا۔

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعے کی شام 5 بجے جاتی امرا میں ادا کی جائے گی۔ جبکہ جمعرات کو لندن میں ریجنٹ پارک مسجد میں بھی نماز جنازہ ادا کی جائے گی جس میں حسن اور حسین نواز بھی شرکت کرینگے۔

 

 


ای پیپر