بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعے کی شام 5 بجے جاتی امرا میں ادا کی جائے گی

12 ستمبر 2018 (10:16)

لاہور: بیگم کلثوم نواز کی میت لندن سے لاہور پہلی دستیاب فلائٹ سے لائی جائے گی۔ شہباز شریف نجی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسما نواز بیگم کلثوم نواز کی میت کے ساتھ پاکستان آئیں گی۔ بیگم کلثوم کی میت کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے جمعہ کے روز صبح چھ بجے پاکستان لایا جائے گا۔

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعے کی شام 5 بجے جاتی امرا میں ادا کی جائے گی۔ جبکہ جمعرات کو لندن میں ریجنٹ پارک مسجد میں بھی نماز جنازہ ادا کی جائے گی جس میں حسن اور حسین نواز بھی شرکت کرینگے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مزیدخبریں