بیگم کلثوم نواز کی میت کو پاکستان لانے کیلئے شہباز شریف لندن روانہ

12 ستمبر 2018 (09:52)

لاہور: شہباز شریف لندن روانگی کیلئے ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ صدر ن لیگ نجی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے کچھ دیر بعد لندن جائیں گے۔ بیگم کلثوم نواز کی میت کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے پاکستان لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئیں تھیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی تدفین جاتی آمراء میں ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پیرول پر اڈیالہ سے سخت سیکیورٹی میں لاہور منتقل کیا گیا، جاتی آمراء میں تین کمروں کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

مزیدخبریں