بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے نواز، مریم اور صفدر پیرول پر رہا

12 ستمبر 2018 (09:26)

لاہور: بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پیرول پر اڈیالہ سے سخت سیکیورٹی میں لاہور منتقل کیا گیا، جاتی امرا میں تین کمروں کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تدفین پاکستان میں ہوگی۔ جیل میں قید ان کے شوہر نواز شریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پیرول پر رہا کر دیا گیا۔ تینوں شخصیات کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے جاتی امرا منتقل کیا گیا۔

سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ کی اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ رہائش گاہ کے تین کمروں کو سب جیل قرار دے دیا۔

جیل حکام افسوس کے لئے آنے والوں کا رجسٹر میں اندراج کریں گے اور ملاقاتیوں کو موبائل فون ساتھ لے جانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کو آپس میں ملاقات کے لئے حکام سے اجازت درکار ہوگی۔ نواز شریف جاتی عمرہ میں قیام کے دوران اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نمازہ جنازہ اور تدفین میں شرکت کریں گے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

مزیدخبریں