کراچی کے شہریوں کیلئے بُری خبر
12 اکتوبر 2020 (17:52) 2020-10-12

اسلام آباد: حکومت نے کراچی کو بجلی مہیا کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف بڑھا دیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے ٹیرف میں ایک روپے 9پیسے سے 2روپے 89پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ٹیرف میں اضافے کے بعد کے الیکٹرک کا ٹیرف دیگر بجلی کمپنیوں کے برابر ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے کے الیکٹرک کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری دی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا تھا۔


ای پیپر