سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جائیدادیں فریز کر دی گئیں 
12 اکتوبر 2020 (15:43) 2020-10-12

لاہور : سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جائیدادیں فریز کر دی گئیں ،احتساب عدالت کے حکم پر نواز شریف کے نام اثاثوں کو فریز کر نے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے حکم پر نواز شریف کے نام پر موجود تمام جائیدادیں منسوخ کردی گئیں ،احتساب عدالت نے محکمہ ایسائز ،ڈپٹی کمشنر لاہور کو مراسلے جا ری کر دئیے ،عدالت نے شیخوپورہ ،راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر ز کو اثاثے منجمد کرنے کیلئے مراسلے جا ری کر دیا  ،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ،ایکسائز لاہور اور اسلام آباد کو بھی احکامات جاری کر دئیے گئے۔

احتساب عدالت کے حکم پر نواز شریف کے اکائونٹس منجمد کرنے کیلئے واپڈا ٹائون لاہور کے دو بینکوں کو مراسلے جاری کر نے کے احکامات دے دئیے گئے  ، نواز شریف کے گلبر گ اور نیوگارڈن ٹائون لاہور کے بینکوں میں بھی اثاثوںکو منجمد کرنے کا حکم دیدیاگیا ۔

واضح رہے اس سے قبل پنجاب پولیس نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور دیگر کے خلاف درج  مقدمے میں ان کے علاوہ پارٹی کی دیگر قیادت کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ درج کی گئی ایف آئی آر میں سے چار اہم دفعات کو بھی حذف کردیا گیا ہے۔

لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں یہ مقدمہ ایک شہری بدر رشید کی درخواست پر درج کیا گیا تھا جس میں پاکستان پینل کوڈ کی مجرمانہ سازش کی دفعات شامل کی گئی تھیں،مسلم لیگ ن اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے نوازشریف اور دیگر رہنماؤں کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کی شدید مذمت کی تھی اور اس پر سخت احتجاج کیا تھا۔


ای پیپر