شاہ محمود قریشی اورجہانگیر ترین میں صلح ہو گئی
12 اکتوبر 2019 (18:50) 2019-10-12

لودھراں :پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ایک طویل عرصے بعد صلح ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق لودھراں میں جہانگیرترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب شاہ محمود قریشی کیساتھ کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہم دونوں مل کر پاکستان تحریک انصاف کیلئے کام کرینگے ،جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حج پر جانے سے پہلے شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی تھی جہاں ہم دونوں گلے ملے،ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور میرا دل اب مکمل طور پر صاف ہے۔

واضح رہے ماضی میں جہانگیرترین کی حکومتی اجلاسوں میں شرکت پر شاہ محمود قریشی ناراض تھے جس کی آواز انہوں نے میڈیا پر بھی اُٹھائی تھی ،بعد ازاں وفاقی کابینہ کے ایک اجلاس میں پارٹی کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے تنازع میں کابینہ ارکان کو بیان بازی سے روک دیا تھا۔


ای پیپر