آصف زرداری پر مقدمات صرف انتقام ہیں : بختاور بھٹو
12 اکتوبر 2019 (16:25) 2019-10-12

اسلام آباد:سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ وہ فوجی امر کہا ہے جو اپنے مکمل طاقت اور سپورٹ کے ساتھ تھا، جو آج احتساب کے عمل سے چھپ رہا ہے، آصف زرداری پر مقدمات صرف انتقام ہے،بلاول بھٹو پارلیمان کی بالادستی کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

ایک انٹرویو میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاست میں ایک خاندان کا بہت خون بہایا گیا ہے، ہم نے اپنے نانا، ماموں اور والدہ کو کھو دیا، 2010 میں میرے والد کی زیرِ قیادت حکومت نے آئینی اصلاحات متعارف کرائیں، اصلاحات کے تحت صدر کو حاصل وہ اختیارات ختم کردیئے گئے، جو ماضی میں فوجی آمروں نے بنائے تھے۔

بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کا کرپشن کے خلاف اقدامات واقعتا منافقت اور اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات فقط انتقام ہے، انہیں پہلے بھی جھوٹے الزامات کے تحت 11 سال جیل میں قید رکھا گیا، میری والدہ کا سیاسی کردار ختم کرنے کے لیئے میرے والد پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے گئے اور عدالتوں نے انہیں مذکورہ تمام الزامات سے باعزت بری کیا،جب ہمارے والد جیل میں تھے، تب ہم اپنی والدہ کی شفقت کے زیرِ سایہ چھوٹے بچے تھے لیکن اب ان کی دوری ہمارے لیئے حبسِ دم جیسی ہے۔


ای پیپر