وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایات سے متعلق احتساب شروع کردیا
12 اکتوبر 2019 (13:56) 2019-10-12

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے سے متعلق احتساب شروع کردیا ۔وزیراعظم آفس کو وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر غیر مجاز اہلکاروں کی شہریوں کی شکایات کو بغیر حل نمٹانے کی شکایات موصول ہوئی جس پر وزیراعظم عمران خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شہریوں کی شکایات کا حل مجاز افسران کے حتمی فیصلہ سے مشروط کر دیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق شہری کی شکایات سے متعلق غلط بیانی یا کوتاہی کا ذمہ دار ادارے کا مجاز افسر ہو گا اور غیر مجاز افسران کی شہریوں کی شکایات کے حل کی رپورٹ بدنیتی اور غفلت تصور ہو گی جب کہ اس حوالے سے وزیر اعظم آفس نے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو خط لکھ دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو حل یا ختم کرنے کا فیصلہ مجاز افسر ہی کر ے گا اور شہریوں کی شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہے، کوئی بھی شکایات نمٹانے سے قبل مجاز افسر کی اجازت ضروری ہو گی، ماتحت افسران شہری کی شکایت کو بغیر نتیجہ نمٹا نہیں سکتا ہے۔

مزید برآں وزیراعظم عمران خان کل اتوار کو تہران روانہ ہونگے، ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، سعودیہ سے کشیدگی کم کرنے پر بات چیت ہوگی، عمران خان مسئلہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔


ای پیپر