ہمیشہ قوم کی خدمت نیک نیتی سے کی : نواز شریف
12 اکتوبر 2019 (13:37) 2019-10-12

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیشہ قوم کی خدمت نیک نیتی سے کی ، مجھ پر اور میرے خاندان پر جتنے بھی ظلم کر لیں لیکن ہم سرخرو ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کی تحویل میںنیب کے ڈے کئیر سینٹر میں پہلی رات گزاری۔ نواز شریف نے رات کو گھر سے آئے دال چاول کھائے، وہ رات دیر تک جاگتے رہے، دیر تک جاگنے پر سیکورٹی تعینات افسر نے ان سے خیریت دریافت کی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیشہ قوم کی خدمت نیک نیتی سے کی ہے اللہ تعالی اپنا کرم کرے گا، آپ لوگ میرے اور میرے خاندان پر جتنے بھی ظلم کر لیں میں اور میرا خاندان سرخرو ہو گا۔

مزید برآں اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے کاز لسٹ جاری کرتے ہوئے نوازشریف کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔ نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لئے نیب کی اپیل بھی 29 اکتوبر کو ہی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔


ای پیپر