اسد عمر کی کارکردگی سے متعلق وزریر اعظم عمران خان کے بیان کی اصل کہانی سامنے آگئی
12 اکتوبر 2018 (21:29) 2018-10-12

اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ، جن کے مطابق عمران خان وزیر خزانہ کی کارکردگی سے ناراض ہیں۔

ترجمان وزیراعظم افتخاردرانی کے مطابق وزیراعظم کو اسدعمر کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔ ترجمان نے اس نوع کی تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا وزیرخزانہ سے متعلق بیان من گھڑت ہے۔

ترجمان وزیراعظم کے مطابق میڈیا میں گردش کرنے والا وزیراعظم سے منسوب بیان صریحاً غلط ہے، وزیراعظم نے وزیر خزانہ کی کارکردگی پر اس قسم کے خیالات کا اظہار نہیں کیا۔

ترجمان وزیراعظم افتخاردرانی کے مطابق وزیرخزانہ وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور پارٹی کے سینئر رہنما ہیں، اسد عمر ملکی معیشت کے معاملات سے پوری طرح واقف ہیں اور ان کی صلاحیتوں پر اعتبار کرتے ہیں.


ای پیپر