خواجہ برادران کیلئے الیکشن سے ایک روز قبل بُری خبر
12 اکتوبر 2018 (20:29) 2018-10-12

لاہور :قومی احتساب بیورو( نیب ) لاہور نے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر پنجاب سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست کی تھی ۔اب خبر کے مطابق امیگریشن حکام نے دونوں لیگی رہنماوں کے پاسپورٹ بلاک کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری بھی چند روز میں ممکن ہے۔جب کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی اس بات کا اشارہ دے چکے ہیں کہ شہباز شریف کی گرفتاری تو پہلی گرفتاری ہے۔


ابھی مزید بڑی گرفتاریاں ہونی ہیں۔سعد رفیق کو آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں گرفتار کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے نیب نے خواجہ سعد رفیق کو 16اکتوبر کو طلب کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو طلب کر لیا۔ خواجہ برادران کو 16اکتوبر کو پیراگون ہاوسنگ کیس میں طلب کیا گیا۔


ای پیپر