این اے 53 سے تین آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار ہو گئے
12 اکتوبر 2018 (18:16) 2018-10-12

اسلام آباد:ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم ختم ہونے سے قبل پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی، این اے 53 سے تین آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار ہو گئے ۔

پی ٹی آئی امیدوار علی نواز اعوان نے تینوں امیدواروں سے ملاقات کی جس کے بعد آزاد امیدواروں نے انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت کی یقین دہانی کروا دی ،دستبردار ہونے والوں میں نادر زبیر گجر اور محمد سعید گوجر شامل ہیں ، آزاد امیدوار جیپ, بندوق اور کرسی کے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔


ای پیپر