کوٹ لکھپت جیل میں قید بھارتی جاسوس زندگی کی بازی ہار گیا
12 اکتوبر 2018 (17:23) 2018-10-12

لاہور: بھارتی قیدی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹنے کے دوران طبعی موت سے زندگی کی بازی ہار گیا ۔

جیل ذرائع کے مطابق 63سالہ بھارتی کرشن ویدیا ساگر ایسٹ ممبئی کا رہائشی تھا اور اس کیخلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ بھارتی قیدی کو چھ جون 2015ءکو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ،کرشن کو دس ماہ قید اور پانچ ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی ،کرشن سزا مکمل کر چکا تھا تاہم بھارتی حکومت نے اسکی شناخت نہ کی ۔

بھارتی قیدی کو دس مارچ 2017ءکو قونصل رسائی بھی دی گئی ۔ کرشن کا کیس فیڈرل ریویو بورڈ کو بھی بھجوایا جا چکا تھا ۔ بھارتی قیدی کرشن ساگر گزشتہ روز طبعی موت سے زندگی کی بازی ہار گیا ۔ جیل پولیس نے لاش کو جناح ہسپتال مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔


ای پیپر