فیصل آباد میں ایک ہی گھر میں بیاہی دو بہنوں کا بہیمانہ قتل
12 اکتوبر 2018 (16:16) 2018-10-12

فیصل آباد : فیصل آباد کے علاقے امین پارک کے ایک گھر میں دو بہنوں کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا، دونوں بہنیں ایک ہی گھر میں بیاہی ہوئی تھیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق صبا اور ثنا نامی بہنوں کی شادی دو بھائیوں سے ہوئی تھی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں خواتین کے ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کیا گیا، دونوں بہنوں کے شوہروں نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات کے وقت کام سے واپس آئے تو گھر میں لاشیں دیکھ کر شور مچایا اور پولیس کو اطلا ع دی۔پولیس نے دونوں خواتین کی لاشیں تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی جبکہ خاندان کے دیگر افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ،فرانزک ٹیموں نے بھی واقعہ کی جگہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔


ای پیپر