فوٹوبشکریہ فیس بک

چینی قرضوں کے باعث پاکستان کو آئی ایم ایف جانا پڑا: امریکی محکمہ خارجہ
12 اکتوبر 2018 (15:24) 2018-10-12

نیویارک: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی قرضوں کے باعث پاکستان کو آئی ایم ایف جانا پڑا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قرضوں کی وجہ سے پاکستان کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ پاکستان کی پوزیشن کو ہر زاویے سے دیکھا جائے گا۔

دوسری جانب آئی ایم ای نے قرض سے پہلے پچھلے قرضوں کی تفصیلات مانگ لی۔ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لگارڈ نے کہا کہ دیکھا جائے گا کہ پاکستان مزید کتنے قرض کا بوجھ برداشت کرسکتا ہے۔

کرسٹین لوگارڈ کے مطابق آئی ایم ایف اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق بھی تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر