سابقہ دور کے 6منصوبوں کا آڈٹ ہو گا:مراد سعید
12 اکتوبر 2018 (15:13) 2018-10-12


کراچی: وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہمارا عزم ہے، گزشتہ حکومت کے 6 بڑے منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے گا ، کراچی کاایک منصوبہ5ارب سے22ارب تک پہنچ گیا ہے۔ت

کراچی میں وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ میں دو دن کا دورہ ہے، چور اور ڈاکوو?ں کے احتساب پر اپوزیشن خوف کاشکارہوجاتی ہے،، اپوزیشن کی جانب سے بہت شورشرابہ کیا جارہا ہے۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ 28 ہزارارب روپے کا قرضہ کہاں خرچ کیا گیا ہم نے اپنی وزارت کے 6 بڑے منصوبوں کا آڈٹ شروع کردیاہے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکمرانی خستہ حالی کا شکار ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہم پورے پاکستان کو گرین بنائیں گے، گرین لائن پر جلد کام مکمل ہوجائے گا ، میرے پروٹوکول میں محکمے کے افسران کی بھی گاڑیاں شامل ہیں۔وزیر مملکت برائے مواصلات کا کہنا تھا کہ کراچی کا ایک منصوبہ5 ارب سے 22ارب تک پہنچ گیا ہے، گزشتہ حکومت کے 6 بڑے منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے گا ، پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہمارا عزم ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ جب سرمایہ کاری ا?ئے گی تو پاکستان خو شحال ہوگا، کراچی کے دورے کامقصد یہاں پرترقیاتی کام ہیں، اپنی وزارت میں بھی احتساب کا عمل شر وع کیا ہے۔سندھ حکومت سے مل کر نیشنل ہائی وے سے تجاوزات ہٹائیں گے، بڑ ے بڑ ے مافیا کیخلاف ا?پریشن کیا جائے گا اور نیشنل اور سپرہائی ویز کی صفائی کی جائے گی۔


ای پیپر