فوٹوبشکریہ فیس بک

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکا، 3 اہلکار شہید
12 اکتوبر 2018 (14:39) 2018-10-12

تنگی: تین اور فوجی اہلکار ملک پر قربان ہو گئے، جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل تنگی بدین زئی میں پیش آیا جہاں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ چار اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اہلکار سرچنگ کے بعد واپس آرہے تھے کہ بارودی سرنگ پھٹ گئی۔ شہید ہونے والوں میں صوبیدار خالق، نائیک اسد اور سپاہی رحمان شامل ہیں۔

دھماکے کے باعث سپاہی تنویر، سپاہی مبشر اور دیگر دو زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

 

 

 

 


ای پیپر