چینی قرضوں کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف جانا پڑا : امریکہ
12 اکتوبر 2018 (11:04) 2018-10-12


xواشنگٹن :امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان حیدر نوراٹ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف ) سے قرضہ لینے کی وجہ چینی قرضے ہیں جو پاکستان کے لیے مشکل تر ہوتے جارہے ہیں۔


محکمہ خارجہ کی ترجمان حیدر نوراٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کو قرضوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اور معاشی مسائل کی وجہ سے بین الاقوامی مالیاتی ادارے کو باضابطہ درخواست دی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے قرضوں کی بارے میں مکمل اور شفاف معلومات مانگی ہیں بالخصوص چین سے لیے گئے قرضوں کی تفصیلات پر زور دیا ہے۔ 


آئی ایم ایف نے ساتھ ہی پاکستان کو امریکی تحفظات سے بھی آگاہ کیا ہے۔ پاکستان نے چین کی حکومت اور بینکوں سے تقریبا پانچ ارب ڈالر کا قرض لے رکھا ہے ۔ ترجمان نے پاکستان کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجوہات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا اس کی ایک وجہ چینی قرضے بھی ہیں تاہم انہوں نے امریکی قرضوں کی بات نہیں کی ۔


ای پیپر