فوٹوبشکریہ فیس بک

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر منان وانی کو شہید کر دیا
12 اکتوبر 2018 (09:52) 2018-10-12

سرینگر: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی، جدوجہد آزادی کے ایک اور سپوت پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر منان وانی کو شہید کر دیا۔

برہان وانی کے بعد ڈاکٹر منان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کو نئی جلابخشی، وادی بھر میں احتجاج، ڈنڈے، شیلنگ، گولیاں، پیلیٹ گن برساتے برساتے بھارتی فوجی تھک گئے، لیکن کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوتے گئے۔ ہر ایک نعرہ بلند کرتا رہا، چھین کر لیں گے آزادی۔

حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ ممکنہ احتجاج کے خوف سے قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کو قلعے میں بدل دیا۔ ناکے لگا دیئے، جگہ جگہ خاردار تاریں لگا کر رکاوٹیں کھڑی کردیں۔

یاد رہے کہ ضلع ہندواڑا میں قابض بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے منان وانی کو گھر سے نکال کر گولیوں سے چھلنی کیا۔

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر