Tanushree Dutta,bold roles.lost 15 kg,return,Bollywood
12 نومبر 2020 (21:38) 2020-11-12

ممبئی :ممتاز بھارتی اداکارہ تنوشری دتا جنہوںنے ایک دہائی قبل اپنے بولڈ کرداروں اور خاص طور پر گانوں سے مقبولیت حاصل کی تھی انہوں نے حیران کن طور پر اپنا وزن 15 کلو گرام کم کر لیا ہے اور شوبز میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ 

تنوشری دتانے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ  میں لکھا کہ ’’وہ بالی ووڈ میں واپسی کر رہی ہیںجس کے لیے انہوں نے 15 کلو وزن کم کرلیا ہے۔کچھ پرانی خبریں چل رہی ہیں کہ میں امریکہ میں ایک آئی ٹی جاب کر رہی ہوں بلکہ میں تو آئی ٹی کے لیے ٹریننگ لے رہی تھی اور میرے پاس یو ایس حکومت کے ڈیفنس سیکٹر میں ایک شاندار آئی ٹی جاب کا موقع بھی تھا لیکن میں نے اْسے نہیں لیا کیونکہ میں چاہتی تھی کہ میں اپنا آرٹسٹک کیریئر ایک بار پھر سے تلاش کروں۔

یاد رہے کہ تنوشری دتا نے ’’عاشق بنایا آپ نے‘‘ گانے سے عالمگیر شہرت حاصل کی تھی جس میں انہوں نے ایک بہت بے باک کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ گزشتہ کچھ عرصہ خبروں میں رہیں جب انہوں نے بھارتی اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔


ای پیپر