plastic surgery,sale,Thailand,Bangkok,clinic
12 نومبر 2020 (21:19) 2020-11-12

بنکاک:شوبز سے متعلق مشہور اداکار اور دنیا کے امیر ترین لوگوں کے بارے میں اکثر ایسی خبریں آتی ہیں کہ انہوں نے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروائی ہے لیکن اب یہ انڈسٹری بھی اتنی پھیل چکی ہے کہ ایک کلینک نے ناک اور آنکھوں کی سرجری کروانے کےخواہش مند افراد کیلئے سالانہ سیل کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا واقعہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں پیش آیا۔ تھائی لینڈ کو دنیا بھر میں پلاسٹک سرجری کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔ وہاں پر دنیا کے بہترین اور مہنگے پلاسٹک سرجن موجود ہیں لیکن اب بینکاک نے ایک کلینک نے سالانہ سیل کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اگر کسی کو اپنی ناک نہیں پسند تو وہ صرف 36 ہزار روپے میں اس کو تبدیل کروا سکتا ہے اور اگر کسی کو اپنی آنکھیں چھوٹی یا بڑی کروانی ہیں تو وہ صرف 50 ہزار روپے میں ایسا کر سکتا ہے۔

بینکاک کے اس کلینک کا نام وییق ہے اور یہاں پر دنیا بھر میں لوگ پلاسٹک سرجری کیلئے رخ کرتے ہیں۔ اب معلوم نہیں اس پلاسٹک سرجری کے بعد لوگوں کا چہرہ پہلے سےبہتر ہو جائے گا یا وہ مائیکل جیکس اور پاکستانی اداکار زاہد احمد کی طرح اپنی شکل خراب کروا لیں گے۔


ای پیپر