Murad Ali Shah,Assets,230 million,Election Commission
12 نومبر 2020 (17:51) 2020-11-12

کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ 23 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کے مالک نکلے ٗ ان کے پاس 100تولہ سونا جبکہ ان کی بیٹی کے نام پر تین کروڑ مالیت کے پلاٹ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نے ارکان سندھ اسمبلی کے مالی گوشواروں کی دستاویزات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے پاس تقریباًڈیڑھ کروڑ مالیت کی دوگاڑیاں ہیں۔ 100تولہ سونا انہیں والدہ کی طرف سے وراثت میں ملا جبکہ ان کی بیٹی کے پاس تین کروڑ مالیت کے پلاٹ ہیں ۔

دستاویزات کے مطابق سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ سے زائد ہے۔ ان کے پاس اس وقت 6کروڑ سے زائد روپے موجود ہیں جبکہ اسلحہ کی مالیت 15 لاکھ روپے ہے۔ اسی طرح سندھ اسمبلی کی رکن فریال تالپور کے اثاثوں کی مالیت بھی 30 کروڑ ہے۔

الیکشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی 2 کروڑ 31 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک نکلے، سعید غنی نے 100 تولہ سونا بھی ظاہر کیا ہے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ13کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک  ہیں ،  ناصر حسین شاہ کے پاس 477 تولے سونا ظاہر کیا ہے ۔

صوبائی اسمبلی کے رکن سہیل انور سیال کی اثاثوں کی مالیت تقریبا 9 کروپ ٗ فردوش شمیم نقوی کے اثاثوں کی مالیت تقریبا33 کروڑ ٗ حلیم عادل شیخ کے اثاثوں کی مالیت2 کروڑ جبکہ شرجیل میمن کی پاکستان کے علاوہ بیرون ملک جائیداد کا انکشاف ہوا ہے ۔


ای پیپر