مولانا فضل الرحمن اپنااگلا خطرناک پلان بی سامنے لے آئے
12 نومبر 2019 (22:05) 2019-11-12

اسلام آباد : مولانا فضل الرحمن نے دھرنے سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ دھرنے سے ہم نے بہت سے مقاصد پورے کر لیے ہیں ،ہم نے ابھی گھر نہیں جانا ،میدان میں رہنا ہے ،ہم اکھٹے اعتماد کیساتھ آگے بڑھیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق مولانا نے اپنے پلان بی کوواضح کرتے ہوئے کہا جب بھی پلان کی طرف جائینگے تو میں آپ کے شانہ بشانہ ہوں گا ،یہاں کا اجتماع پلان اے ہے ،جب پلان بی کا اعلان ہو گا تو پھر قافلے چل پڑیں گے ، مولانا فضل الرحمن نے کل سے پلان بی شروع کر نے کا اعلان کر دیا ،ان کا کہنا تھا ہم نے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا ہے ۔


ای پیپر