ریتک روشن کی مداح کو شوہر نے قتل کر دیا
12 نومبر 2019 (21:56) 2019-11-12

نیو یارک: شوہر نے بھارتی اداکار ریتھک روشن کو پسند کرنے پر اپنی اہلیہ کو ہی قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 27 سالہ امریکی خاتون ڈون دوجوائے بالی وڈ اسٹار ریتھک روشن کی بہت بڑی مداح تھیں اور انہیں ریتھک روشن بے حد پسند تھے لیکن ان کے بھارتی نژاد 33 سالہ شوہر دینیشور بدھیدت کو یہ بات بالکل بھی پسند نہیں تھی۔ڈون ریتھک روشن کی فلمیں دیکھ کر لطف اندوز ہوتی تھیں اور ان کے شوہر دینیشور حسد کے مارے چینل ہی تبدیل کردیا کرتے تھے۔

 بالی ووڈ اسٹار ریتھک روشن کی کوئی بھی فلم ریلیز ہوتی تھی تو ڈون اسے فورا دیکھا کرتی تھیں۔ قتل سے ایک دن قبل ڈون کے شوہر نے ان کے ساتھ ایک فلم دیکھنے کا وعدہ کیا تھا، کچھ دیر بعد دینیشور نے اپنی اہلیہ کی بہن کو ایک پیغام بھیجا جس میں لکھا تھا کہ میں نے تمھاری بہن کو مار دیا ہے۔دینیشور نے اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد لاش کو اسی حالت میں چھوڑ کر فلیٹ کی چابی باہر رکھے گلدان میں رکھ کر خود کو بھی قریب میں ہی موجود درخت سے لٹکا کر خودکشی کر لی۔


ای پیپر