بھارت میں سرکاری ملازمین ہیلمٹ پہن کر دفتر جانے لگے
12 نومبر 2019 (21:25) 2019-11-12

نئی دہلی: بھارت کے ایک سرکاری دفاتر کے ملازمین کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں ملازمین ہیلمٹ پہن کر دفتر میں کام کررہے ہیں کیوں کہ ملازمین چھت سے گرنے والے پلستر سے بچنے کے لیے ایسا کرنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریاست اترپردیشن کے شہر باندہ سے یہ تصاویر سامنے آئی ہیں جہاں محکمہ بجلی کے افسران اور عملہ اپنا سر بچانے کے لیے ہیلمٹ پہننے پر مجبور ہے۔ اس دفتر کی چھتیں اتنی خستہ ہیں کہ آئے دن وہاں سے بھاری پلستر گرتے رہتے ہیں اور بار بار کی شکایت کے باوجود انتظامیہ نے کوئی قدم نہیں اٹھایا اور اسی وجہ سے عملہ اپنی حفاظت خود کرنے پر مجبور ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر یہ خبرتیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ بعض حلقے اس دفتر کی پوری عمارت کو ہی خطرناک قرار دے چکے ہیں۔ اس سے قبل بھی دفتر میں کام کرنے والے افراد چھت سے گرنے والے پتھروں سے زخمی ہوچکے ہیں اور آخر کار اب ہیلمٹ پہننے پر مجبور ہیں۔


ای پیپر