عائشہ خان کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکبادیں
12 نومبر 2019 (20:49) 2019-11-12

اسلام آباد:اداکارہ عائشہ خان کوبیٹی کی ماں بننے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائشہ خان کے گھر دوروز قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی ان کے چاہنے والوں کی جانب سے عائشہ اور ان کے شوہر کو مبارکباد اور نیک تمنائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ عائشہ خان نے گزشتہ برس اپریل میں میجر عقبہ ملک سے شادی کی تھی تاہم انہوں نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو مکمل طور پر خیر باد کہہ دیا تھا۔ عائشہ کے اس فیصلے سے ان کے مداحوں کو مایوسی ہوئی تھی تاہم لوگوں نے ان کی نئی زندگی کے لیے ڈھیروں مبارکباد یں دی تھیں۔


ای پیپر