آصف زرداری کی طبیعت شدید خراب ہے: آصفہ بھٹو زرداری
12 نومبر 2019 (19:15) 2019-11-12

اسلام آباد :سابق صدر آصف زردار ی کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زردار ی نے کہا ہے کہ آصف زردار ی کی طبیعت شدید خراب ہو چکی ہے ،انہیں ان کے ذاتی معالج سے علاج کرانے بھی نہیں دیا جارہا ،ان کی طبی حالت دیکھ کر  بہت پریشان ہوگئی ہوں ۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہاکہ سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور اپنے والد کی موجودہ طبی حالت دیکھ کر بہت زیادہ پریشان ہوگئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ میڈیکل بورڈ سے متعلق عدالتی احکامات کا انتظارکر رہے ہیں جبکہ ہماری درخواست ہے کہ آصف زرداری کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ 


ای پیپر