جوہی چاولہ 52 برس کی ہوگئیں
12 نومبر 2019 (18:40) 2019-11-12

ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ 52 برس کی ہوگئیں۔13نومبر1967 کو جنم لینے والی جوہی چاولہ نے 1986ءمیں فلم سلطنت کے ذریعے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔

اداکارہ کو اصل شہرت فلم قیامت سے قیامت تک سے ملی جس میں ان کے ساتھ عامر خان جلوہ گر ہوئے تھے۔1984ءمیں مس انڈیا کا تاج بھی جوہی چاولہ کے سر پر سجا۔ جوہی چاولہ نے نہ صرف ہندی بلکہ چند تمل، تلگو ملیالم، پنجابی، بنگالی اور کناڈا فلموں میں بھی کام کیا جبکہ انکی ہندی فلموں کی تعداد زیادہ ہے۔

انکی مشہور فلموں میں ہم ہیں راہی پیار کے، ڈر، یس باس، دیوانہ مستانہ، عشق، بول رادھا بول اور راجو بن گیا جیٹلمین وغیرہ شامل ہیں۔


ای پیپر