تاج محل بھی مندر کی جگہ پر بنا تھا
12 نومبر 2019 (17:57) 2019-11-12

نئی دہلی: بابری مسجد پر بھارتی سپریم کورٹ کے متنازع فیصلے کے بعد شدت پسند بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نیا محاذ کھولنے کے لیے پر تولنے لگی۔بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش میں واقع تاج محل بھی ایک مندر کو گرا کر بنایا گیا تھا ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محل کو بھی گرایا جائے اور اس پر مندر قائم کیا جائے۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی وینے کتیار نے دعوی کیا ہے کہ تاج محل دراصل تیج مندر کو گرا کر اس کی جگہ تعمیر کیا گیا اور بہت جلد تاج محل کو تیج مندر میں تبدیل کردیا جائے گا۔ونے کتیار کے مطابق تاج اور تیج مندرمیں زیادہ فرق نہیں ہے، یہ ہمارا مندر ہے اور بہت جلد تاج محل کو بھی مندر میں تبدیل کردیا جائے گا۔

یاد رہے اس سے قبل بھارت کے ماہرین آثار قدیمہ عدالت میں بیان دے چکے ہیں کہ تاج محل کسی مندر پر نہیں بنایا گیا بلکہ ایک مقبرے پر بنایا گیا تھا اور وہ مسلمانوں ہی کی جگہ تھی۔


ای پیپر