سکرین شوٹ

دو ٹرینوں میں تصادم، 15 افراد لقمہ اجل بن گئے
12 نومبر 2019 (12:22) 2019-11-12

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں دو ٹرینیں ٹکرانے سے پندرہ افراد ہلاک جبکہ اٹھاون زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے بعد تصادم کے نتیجے میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی پر سے اتر گئیں جس سے بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا۔ رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک چٹاگانگ جبکہ دوسری ڈھاکہ جارہی تھی۔ حکام کے مطابق حادثہ صبح تین بجے براہمن باریہ شہر کے قریب پیش آیا۔


ای پیپر