فائل فوٹو

موجودہ بیٹنگ لائن اپ 400، ساڑھے 400 رنز کرنے کی اہل ہے: مصباح الحق
12 نومبر 2019 (11:30) 2019-11-12

سڈنی: ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ٹیسٹ ٹیم سے بڑی امیدیں وابستہ کر لیں، کہتے ہیں مجھے لگتا ہے موجودہ بیٹنگ لائن اپ چار سو، ساڑھے چار سو رنز کرنے کی اہل ہے۔

ہیڈ کوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں جو کھلاڑی ہیں وہ آسٹریلیا میں پرفارم کر چکے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت پر انہوں نے کہا پاکستان کا پلس پوائنٹ ہے کہ ٹیم میں سینئر کے ساتھ ینگ ٹیلنٹ بھی ہے۔

محمد عامر اور وہاب ریاض کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آ رہا ہے دونوں کھلاڑیوں کو تیاری کرنی چاہئے۔


ای پیپر