فائل فوٹو

وفاقی کابینہ کی منظوری تک نواز شریف بیرون ملک نہیں جا سکتے
12 نومبر 2019 (10:30) 2019-11-12

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک کب جائیں گے ؟ ابھی تک فیصلہ نہ ہوسکا۔

نیب نے بال دوبارہ حکومت کی کورٹ میں بھیج دی، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کچھ دیر بعد اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق غور کرے گی۔

مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ اور ڈاکٹر عدنان کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سامنے موقف پیش کریں گے۔ پھر ذیلی کمیٹی اپنی سفارشات وزیراعظم کو بھیجے گی اور پھر وفاقی کابینہ ای سی ایل سے نام نکالنے کی حتمی منظوری دے گی۔

مسلم لیگ ن نے لندن جانے کیلئے ائر ایمبولینس کا انتظام کرلیا ہے۔ اس حوالے سے 12 اور 13 نومبر کے ائرٹکٹ بھی حاصل کرلیے ہیں۔

دوسری جانب شجاعت حسین نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ نواز شریف کے معاملے کو سرکاری گورکھ دھندے میں نہ الجھایا جائے ، خدانخواستہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوگیا تو سیاست مزید تلخ ہوجائے گی۔


ای پیپر