اسلام آبادمیں سفارتخانہ اور ویزوں کا اجرا ءبند
12 نومبر 2018 (23:17) 2018-11-12

اسلام آباد: ہالینڈ کا سفارت خانہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظربند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہالینڈ کا سفارتخانہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرعارضی طورپربند کردیا گیا۔ ہالینڈ کے ویزا کےلئے طے شدہ انٹرویوز اور نئی ویزا درخواستوں کی وصولی بھی روک دی گئی۔

واضح رہے کہ آسیہ بی بی کوتوہین رسالت کے الزام میں 2010 میں لاہورکی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، لاہورہائی کورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کےخلاف اپیل خارج کردی تھی جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمی میں درخواست دائر کی تھی۔

گزشتہ ماہ 31 اکتوبرکوسپریم کورٹ نے سزا کالعدم قراردے کرآسیہ بی بی کورہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔


ای پیپر