Source : Social Media

عمران خان حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
12 نومبر 2018 (20:28) 2018-11-12

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سرکلرڈیٹ کےلئے 35ارب روپے کے اجراءکا فیصلہ کرلیا ، رقم پاور ہولڈنگ کمپنی بینک سے حاصل کرے گی ، برآمدی شعبے کو سردیوں میں گیس کی فراہمی جاری رکھنے ، برتسم فیلڈ سے ایک کروڑ مکعب فٹ، ڈھوک حسین گیس فیلڈ سے ایک کروڑ 20لاکھ مکعب فٹ گیس کی فراہمی اور پی ٹی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کےلئے پلان کی بھی منظوری دے دی۔

پیرکو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ سرکلرڈیٹ کےلئے 35ارب روپے کے اجراءکا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکلر ڈیٹ کی رقم پاور ہولڈنگ کمپنی بینک سے حاصل کرے گی ، پی ٹی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کےلئے پلان کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ کارکردگی بہتر بنانے کےلئے پی آئی اے کو 17ارب روپے دیے جائیں گے ۔

ای سی سی اعلامیہ کے مطابق ایل این جی ٹرمینل کے لئے وزارت میری ٹائم اور پیٹرولیم کو تعاون بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ برآمدی شعبے کو سردیوں میں گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دے دی گئی ۔

سوئی سدرن صنعتوں کے لئے گیس لوڈمنیجمنٹ کرے اور سردیوں میں گھریلوصارفین کے لئے گیس کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ سوئی سدرن پر برتسم فیلڈ سے ایک کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس کی منظوری دی گئی ہے جبکہ سوئی نادرن کو ڈھوک حسین گیس فیلڈ سے ایک کروڑ20لاکھ مکعب فٹ گیس کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ۔


ای پیپر