Source : Social Media

اشتہارات پر سرکاری کنڑول ختم کر رہے ہیں:فواد چوہدری
12 نومبر 2018 (19:49) 2018-11-12

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاسی اشتہار بازی کے حق میں نہیں ،اشہارات پر سرکاری کنڑول ختم کر رہے ہیں ۔

فواد چوہدری نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ فوری طور پر سرکاری اشتہارات کی مد میں واجب الادا رقم جاری کرنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ اس اقدام سے میڈیا انڈسٹری کو ریلیف ملے گا ۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ اشتہارات پر سرکاری کنٹرول ختم کررہے ہیں، تمام سرکاری اشتہارات میرٹ پر دیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم اشتہارات کے سیاسی فوائد کے حق میں نہیں،پچھلی حکومت کے فیصلوں سے میڈیا انڈسٹری متاثر ہوئی ہے تاہم موجودہ حکومت سیاسی اشتہار بازی کے حق میں نہیں۔


ای پیپر