شاہین شاہ آفریدی نے آفریدی کا دل جیت لیا
12 نومبر 2018 (18:40) 2018-11-12

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رانڈر شاہد خان آفریدی آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں، انہیں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا کراڈ پلر کہا جاتا ہے۔

شاہد آفریدی وہ کھلاڑی ہیں جنہیں بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا اعزاز حاصل ہے۔بوم بوم آفریدی تو اب بین الاقوامی کرکٹ سے رخصت اختیار کرچکے ہیں مگر حال ہی میں پاکستان ٹیم میں جگہ حاصل کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ان کے نام کو زندہ رکھے ہوئے ہیں اور بہترین کارکردگی کے ذریعے خود کو منوا بھی رہے ہیں۔کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز میں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کو بوم بوم آفریدی نے انتہائی خوبصورت الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ٹویٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آپ کا اپنا شاہد آفریدی کرکٹ کے میدانوں میں مسلسل پسینہ بہا رہا ہے لیکن اب یہ کچھ دن کی اور بات ہے کیونکہ ہر کھیل ایک عمر میں جاکر تمام ہوجاتا ہے۔اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ البتہ خوشی کی بات یہ ہے شاہین آفریدی کی شکل میں آفریدیوں کا نام کرکٹ کی دنیا میں آنے والے کئی برسوں تک قائم و دائم رہنے والا ہے۔اس کے ساتھ ہی انھوں نے شاہین شاہ آفریدی کی حالیہ کارکردگی کو سراہا۔


ای پیپر