ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری ، بابراعظم پہلی پوزیشن پر برقرار
12 نومبر 2018 (18:02) 2018-11-12

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس میں قومی ٹیم کے اسٹائلش بلے باز بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ ایرون فنچ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو تیسرے نمبر پر ہیں۔

بولنگ کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں تین پاکستانی بولرز شامل ہیں جن میں شاداب خان دوسرے، فہیم اشرف ساتویں اور عماد وسیم آٹھویں نمبر پر ہیں جبہ راشد خان پہلے نمبر پر موجود ہیں، کوئی پاکستانی آل راﺅنڈر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی نمبر ون پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے اور پاکستان کے پوائنٹس136سے بڑھ کر 138ہوگئے ۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بابراعظم 858 ریٹنگ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جب کہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو تیسرے نمبر پر ہیں۔

قومی ٹیم کے آل رانڈر محمد حفیظ 16درجے ترقی پا کر نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ پرفارمنس کے بعد رینکنگ میں 53ویں نمبر پر آگئے جب کہ فخر زمان پانچویں پوزیشن پر شعیب ملک 28ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بولنگ کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں تین پاکستانی بولرز شامل ہیں جن میں شاداب خان دوسرے، فہیم اشرف ساتویں اور عماد وسیم آٹھویں نمبر پر ہیں، بہترین بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان نمبر ون بولر ہیں۔ کوئی پاکستانی آل راﺅنڈر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔ٹیم رینکنگ میں پاکستان نے دو پوائنٹس کے ساتھ اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرلیا جب کہ گیارہ پوائنٹس کے فرق سے بھارت دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔

عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی نمبر ون پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔متحدہ عرب امارات میں کیویز کو 3 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد قومی ٹیم کے 2 پوائنٹس مزید بڑھ گئے جس سے پاکستان کے پوائنٹس 138ہوگئے جب کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں فتح پانے والی بھارتی ٹیم نے اپنے پوائنٹس 124سے بڑھاکر 127کرلئے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، پاکستان کے ہاتھوں شکستوں کے بعد 4پوائنٹس کا خسارہ برداشت کرنے کے باوجود نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر ہے، جنوبی افریقہ چھٹی، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں پوزیشن پر ہے۔بیٹسمینوں میں بابراعظم کی حکمرانی برقرار ہے، فخرزمان پانچویں پوزیشن کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل دوسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں، شعیب ملک 28ویں نمبر پر موجود ہیں۔


ای پیپر