فوٹو بشکریہ فیس بک

ملک میں نظام تعلیم میں یکسانیت نہیں: شفقت محمود
12 نومبر 2018 (15:48) 2018-11-12

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں نظام تعلیم میں یکسانیت نہیں اس لیے یکساں تعلیمی نظام کی تیاری کیلئے اقدمات کیے جارہے ہیں، حکومت ٹیکنیکل تعلیم پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سکولوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے اتھارٹی ہے تاہم 28 سے 30 ہزار بچے سکول سے باہر ہیں، ان بچوں کو سکول لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ تعلیم کے میدان میں سارے پاکستانی برابر ہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ طلبا کو سکول کی سطح پر ہنر سکھائے جائیں گے اس لیے سکول لیول پر ہنر سکھانے کیلئے بھی کوشش کر رہے ہیں۔ تعلیم کے مسائل سیاست سے بالاتر ہیں، حکومت کا تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کا پختہ عزم ہے۔

انھوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے تحت اساتذہ کو تربیت دی جائے گی، یکساں تعلیمی نظام سے متعلق سفارشات جلد وزیراعظم کو پیش کرینگے۔


ای پیپر