فوٹو بشکریہ فیس بک

آرمی چیف کے صاحبزادے کا نکاح، عزیز و اقارب کی شرکت
12 نومبر 2018 (12:50) 2018-11-12

لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے کا نکاح معروف کاروباری شخصیت صابر حمید کی بیٹی کے ساتھ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے سعد صدیق باجوہ کا نکاح معروف کاروباری شخصیت صابر حمید کی بیٹی ماہ نور صابر کے ساتھ ہو گیا۔ نکاح کی تقریب گزشتہ رات لاہور کے گریژن گالف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد ہوئی۔ نکاح سکالر علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے پڑھایا۔ تقریب میں دولہے اور دولہن کے قریبی دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی۔

شادی کی تقریب میں آرمی چیف نے محفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں نعت خوانی کی گئی۔ محفل میں معروف نعت خوانوں نے بھی شرکت کی۔


ای پیپر