فوٹو بشکریہ فیس بک

دہری شہریت رکھنے والا رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتا تو وزیر بھی نہیں بن سکتا: چیف جسٹس
12 نومبر 2018 (11:33) 2018-11-12

 اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ دہری شہریت رکھنے والا رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتا، اس لیے دہری شہریت رکھنے والا وزیر بھی نہیں بن سکتا، عہدے اس لئے بنائے گئے جو ایم این اے نہیں بن سکتا اسے مشیر لگا سکیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے زلفی بخاری کی دہری شہریت پر نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ پہلے ہائیکورٹ جاسکتے ہیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کوئی عہدہ ہی نہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ معاون خصوصی کاعہدہ کیسے وفاقی وزیر یا وزیرمملکت کے زمرے میں آتا ہے؟آپ کہتے ہیں کہ زلفی بخاری دہری شہریت رکھتے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دہری شہریت رکھنے والا رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتا، اس لیے دہری شہریت رکھنے والا وزیر بھی نہیں بن سکتا، عہدے اس لیے بنائے گئے جو ایم این اے نہیں بن سکتا اسے مشیر لگا سکیں۔

عدالت نے زلفی بخاری نااہلی کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔


ای پیپر